ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بیندور : مرونتے ساحل کے پاس کار سمندر میں جاگری- ایک ہلاک ، ایک لاپتہ ، 2 مسافر جان بچانے میں کامیاب

بیندور : مرونتے ساحل کے پاس کار سمندر میں جاگری- ایک ہلاک ، ایک لاپتہ ، 2 مسافر جان بچانے میں کامیاب

Sun, 03 Jul 2022 10:34:14    S.O. News Service

بیندور 3 / جولائی (ایس او نیوز) بیندور تعلقہ کے مرونتے ساحل کے پاس کل رات پیش آئے حادثہ میں ایک تیز رفتار کار  بے قابو کر سمندر میں   جاگری جس میں چار لوگ سوار تھے۔ پتہ چلا ہے کہ  ان میں  سے دو مسافروں کو بچا لیا گیاہے،  ایک شخص کی لاش بر آمد کی گئی ہے  جبکہ مزید  ایک  شخص لا پتہ ہوگیا ہے جس کی تلاش جاری ہے ۔ 

    حادثہ میں مہلوک شخص کی شناخت ویراج اچاریہ (28)   کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کنداپور تعلقہ کے کوٹیشور کا رہنے والا تھا ۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب کوٹیشور سے بیندور جانے والی کار مرونتے ساحل کے پاس واقع ماراسوامی مندر کے قریب سڑک سے پھسل کر سمندر میں گر گئی اور سمندر کی تیز لہریں مسافروں کے ساتھ کار کو گھسیٹ  لے گئیں ۔ دو مسافر سندیش اور کارتھیک  معجزانہ طور پر بچ نکلنے میں کامیاب ہوگئے  جنہیں  علاج کے لئے اسپتال میں داخل کیا گیا ہے ۔ کار میں پھنسے  دو میں سے ایک مسافر کی لاش بر آ٘مد کی گئی ہے  جبکہ  چوتھا مسافر جس کی شناخت روشن  اچاریہ (23)  کی حیثیت سے کی گئی ہے   سمندری لہروں میں بہہ  کر لاپتہ ہوگیا ہے۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق ہفتہ کی دیر رات تقریباً 12.30 سے ​​1 بجے کے قریب، ویراج اچاریہ  اپنے بھائی ایک ، رشتہ دار اور ایک دوست کے ساتھ کنداپور سے بیندور کی طرف سرخ رنگ کی سوئفٹ کار  پر  سفر کر رہا تھا۔  ویراج خود کار چلا رہا تھا۔ مرونتے بیچ کے قریب نیشنل ہائی وے 66 پر اس کی  کار اچانک  قابو سے باہر ہوگئی  اور سڑک سے تقریباً 40 فٹ نیچے سمندری لہروں  کو روکنے کے لئے لگائی گئی چٹانوں پر جاگری اور پھر سمندر کی تہہ میں چٹانوں کے درمیان گر گئی۔ بتایا گیا ہے کہ  اس دوران  کار میں موجود سندیپ اور کارتک گاڑی سے باہر جا گر ے۔

حادثے میں  ہوش میں  نہ کھونے والا   سندیپ  ہائی وے پر  پہنچ کر مدد کے لیے گاڑیوں کو روکنے کی کوشش کی، لیکن دیر رات ہونے کی وجہ سے  کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ بالاخر  پیدل چلتے ہوئے  2 کلومیٹر کا فاصلہ طے کر کے تراسی جنکشن پہنچا۔  جہاں کوٹیشور-بیجاڑی علاقہ کے کچھ نوجوانوں کو اس واردات  کی اطلاع دی  اور وہ ان کو اپنے ساتھ  جائے حادثہ پر لے گیا۔ اس وقت پتھروں کے درمیان زخمی حالت میں پائے گئے کارتک کو بچا لیا گیا اور علاج کے لیے کنداپور اسپتال میں داخل کرایا گیا۔

 مقامی لوگوں اور امدادی کارکنوں کے تعاون سے رات گئے گاڑی کو سمندر سے باہر نکالنے کی کافی  کوشش کی گئی لیکن تیز بارش اور آندھی کے باعث ریسکیو کا کام  آگے نہ بڑھ پایا۔ مقامی غوطہ خور ۔ دنیش گنگولی اور اس کی ٹیم کے ساتھ ساتھ  ابراہیم گنگولی ، ندیم اور اس کے ساتھیوں پر مشتمل  ایمرجنسی اہلکاروں کی ٹیم  نے پولس اور فائر بریگیڈ کی مدد سے اتوار صبح ریسکیو کا کام دوبارہ شروع کیا اور سمندر میں گری کار کو  باہر  نکالنے میں کامیاب ہوگئے۔ ویراج کی لاش کار کے اندر ہی    پائی گئی، کیونکہ اس  نے سیٹ بیلٹ پہن رکھا تھا۔ کار  پر  سوار روشن اچاریہ(23)   کی تلاش جاری ہے۔ شبہ ہے کہ وہ سمندر میں بہہ گیا ہے۔  

کنداپور  ڈی وائی ایس پی شری کانت کے، بیندورو سرکل انسپکٹر سنتوش کائیکنی، گنگولی پولیس تھانہ آفسر ونئے کمار، کند ا پور ٹریفک پولس تھانہ آفسر سدھا پربھو  جائے وقوع پر   پہنچ کر حالات کا جائزہ لیا۔

گنگولی پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے اور پولس مزید چھان بین کررہی ہے۔

 


Share: